ابنا: دوسری طرف ان بے دین فورسز نے عوام کو نعرہ تکبیر سے روکنے کے لئے گھروں پر آنسو گیس اور دھماکہ کی گونج پیدا کرنے والے بم پھینکے واضح رہے کہ بحرینی عوام ہر رات چھتوں پر چڑھ کر نعرے تکبیر لگاتے ہیں تاکہ اپنے احتجاج کے جاری رہنے کا اعلان ہو چودہ فروری کے جوانوں کے اعلان کے بعد دارالحکومت مناما میں سینکڑوں گاڑیوں کی ریلیاں نکلیں جس کا مقصد ان ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا جنہیں مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت نے نوکریوں سے نکال دیا ہے ادھر آل سعود اور آل خلیفہ کی وحشی فورسز نے ایک اور صحافی کو حکومت کے جرائم کے بارے میں لکھنے کی وجہ سے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے جبکہ شیخ ریاض نامی عالم دین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔آل سعود اور آل خلیفہ ایسے فارمز لیکر گلی گلی گھوم رہے ہیں کہ جس پر حکومت کے حق میں زبردستی دستخط لئے جارہے ہیں اور دستخط نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔
25 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238653
آل سعود اور آل خلیفہ کی بے دین فورسز نے گذشتہ دن بنی جمرہ ،سترہ سٹی،اور بلاقدیم نامی شہروں پر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ مسجد خضر کو شہید کردیا